ہومتازہ ترینچین کی بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

چین کی بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین پاکستان میں ہونے والے ایک دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں بھاری جانی نقصان ہوا۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کے روز کہا کہ چین متاثرین کے لئے گہرے رنج و غم جبکہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں اتوار کے روز ایک مسافر ٹرین کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ پیر تک ہلاکتوں کی تعداد 47 تک پہنچ گئی جن میں 20 فوجی بھی شامل ہیں جبکہ 98 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں