گلگت (لارڈ میڈیا) : اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد قائم کر لیا۔ اسلامی تحریک کے امیدوار وزیر الیاس نے استحکام پاکستان پارٹی کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا۔
آئی ٹی پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر میثمی نے حلقہ نمبر ایک سکردو کے لیے راجہ جلال حسین کی حمایت کا باضابطہ اعلان کیا۔
راجہ جلال حسین نے اس انتخابی اتحاد کو اپنی سیاسی پوزیشن کے لیے مستحکم قرار دیا۔ جیسے جیسے انتخابات قریب آتے جا رہے ہیں، سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔


