ہومآگآرٹیفیشل انٹیلی جنسمالٹا میں شہریوں کے لیے چیٹ جی پی ٹی پلس مفت فراہم

مالٹا میں شہریوں کے لیے چیٹ جی پی ٹی پلس مفت فراہم

مالٹا (لارڈ میڈیا) : یورپی ملک مالٹا نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اوپن اے آئی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ اپنے تمام شہریوں کو ایک سال کے لیے چیٹ جی پی ٹی پلس کی پریمیم سروس مفت فراہم کرے گا۔ اس معاہدے کے تحت مالٹا پہلا ملک بن گیا ہے جو اپنے شہریوں کو مصنوعی ذہانت کے اس جدید ٹول تک بلا معاوضہ رسائی دے رہا ہے۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مالٹا کے ہر شہری اور رہائشی کی عمر 14 سال یا اس سے زائد ہے، وہ یہ سروس مفت حاصل کر سکتا ہے۔ اس کے لیے شہریوں کو ایک مختصر آن لائن کورس مکمل کرنا ہوگا، جو یونیورسٹی آف مالٹا نے تیار کیا ہے اور جس کا مقصد مصنوعی ذہانت کا درست استعمال سکھانا ہے۔

مالٹا میں تقریباً 5 لاکھ 74 ہزار 250 افراد اس کورس کو مکمل کر کے چیٹ جی پی ٹی پلس تک مفت رسائی حاصل کر سکیں گے۔ حکومت نے یہ بھی یقینی بنایا ہے کہ ملک سے باہر رہنے والے مالٹا کے شہری بھی اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکیں۔

مالٹا ڈیجیٹل انوویشن اتھارٹی اس منصوبے کی نگرانی کر رہی ہے، جس کا پہلا مرحلہ مئی میں شروع ہو رہا ہے۔ وزیر اقتصادیات سلویو شیمبری نے کہا کہ یہ اقدام شہریوں، طلبہ اور کارکنوں کے لیے عملی مدد فراہم کرنے کا مقصد رکھتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں