امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیخلاف جنگ کو ضروری قرار دیدیا ہے، انہوں نے جرمن چانسلر فریڈرک مرز کی ایران جنگ پر تنقید کا سخت الفاظ میں جواب دیا اور یورپی و نیٹو اتحادیوں پر ایک بار پھر برہمی کا اظہار کیا ہے جنہیں وہ جنگ کی مکمل حمایت یا اس میں عملی شرکت نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں ٹرمپ نے لکھا کہ جرمن چانسلر فریڈرک مرز سمجھتے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہونا ٹھیک ہے، وہ نہیں جانتے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں، اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوا تو پوری دنیا یرغمال بن جائیگی، یہ تنازع اسلئے ناگزیر تھا تاکہ تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جا سکے۔
انہوں نے کہا میں اسوقت ایران کے معاملے پر وہ اقدام کر رہا ہوں جو دیگر ممالک یا صدور کو بہت پہلے کر لینا چاہئے تھا، کوئی حیرت نہیں کہ جرمنی معاشی اور دیگر حوالوں سے اتنی خراب کارکردگی دکھا رہا ہے۔


