استنبول کے معروف تاریخی مقام باسیلیکا سسٹرن میں چینی لوک موسیقی کا ایک روڈ شو منعقد کیا گیا۔ یہ تاریخی زیرِ زمین آبی ذخیرہ چھٹی صدی میں بازنطینی شہنشاہ جسٹینین اول کے حکم پر تعمیر کیا گیا تھا۔ اس تاریخی مقام نے ثقافتی مظاہرے کے لئے ایک دلکش اور پُراسرار پس منظر فراہم کیا۔
موسیقی کی یہ پیشکش نانجنگ یونیورسٹی کے روایتی سازوں کے آرکسٹرا اور استنبول کی بوازچی یونیورسٹی کے طلبہ نے مشترکہ طور پر پیش کی تھی جس میں چینی، ترک اور مغربی موسیقی کے آلات کا حسین امتزاج دیکھنے میں آیا۔ اس پروگرام نے بڑی تعداد میں سیاحوں اور مقامی افراد کو اپنی جانب متوجہ کیا جو دونوں ثقافتوں کی اس دلکش ہم آہنگی کا مشاہدہ کرنے کے لئے رک گئے۔
یہ پیشکش استنبول سیاحتی ہفتے کی نمایاں تقریبات میں شامل تھی۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): نازلی، طالبہ، کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ، بوازچی یونیورسٹی
"یہ (موسیقی) حیرت انگیز ہے۔ بہت شاندار ہے۔ میری خواہش تھی کہ یہ پروگرام مزید کچھ دیر جاری رہتا۔ مجھے چینی تاریخ اور چین سے بہت دلچسپی ہے۔ اس لئے نانجنگ یونیورسٹی کے طلبہ کو دیکھنا میرے لئے ایک بہت اچھا تجربہ ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): مدینہ، سیاح
"میں اس جانب سے گزر رہی تھی کہ مجھے ایک بہت خوبصورت آواز سنائی دی۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ روایتی چینی موسیقی ہے۔ پھر مجھ سے جس قدر جلد ممکن ہو سکتا تھا میں تیز قدم لیتی یہاں آ گئی۔ جب میں نے یہ پرفارمنس دیکھی تو واقعی یہ مجھے بہت دلچسپ لگی۔ استنبول اور چینی موسیقی کا یہ امتزاج دیکھ کر میں کچھ حیران بھی ہوئی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ میں نے چینی موسیقی کو براہِ راست سنا۔ اس سے پہلےمیں نے اسے صرف فلموں میں سنا تھا۔ اس نے مجھے ایک منفرد اور جذباتی احساس دیا۔”
استنبول، ترکیہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
استنبول کے تاریخی مقام باسیلیکا سسٹرن میں چینی لوک موسیقی کا مظاہرہ
نانجنگ یونیورسٹی اور بوازچی یونیورسٹی کے طلبہ نے مشترکہ انعقاد کیا
تقریب چینی، ترک اور مغربی موسیقی آلات کا خوبصورت امتزاج پیش کر رہی تھی
زیرِ زمین تاریخی مقام نے دلکش اور پُراسرار ماحول فراہم کیا
سیاحوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد موسیقی سننے جمع ہو گئی
دونوں ثقافتوں کی ہم آہنگی نے حاضرین کو متاثر کر دیا
موسیقی کا مظاہرہ استنبول سیاحتی ہفتے کی ایک نمایاں تقریب تھی
ناظرین نے چینی موسیقی کو براہِ راست سن کر خوشی کا اظہار کیا
روایتی دھنوں کے باعث سامعین نے منفردجذبات محسوس کئے
چینی موسیقی کی خوبصورتی نے مقامی شہریوں کو متاثر کیا


