ہومپاکستانکراچی، ورلڈ بینک کے تعاون سے پانی فراہمی بہتر بنانے کے منصوبے...

کراچی، ورلڈ بینک کے تعاون سے پانی فراہمی بہتر بنانے کے منصوبے کا آغاز

سندھ حکومت اور عالمی بینک کے تعاون سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تحت پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اہم اقدام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ترجمان عبدالقادر شیخ نے کہا ہے کہ دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر 72 انچ قطر کی نئی مرکزی لائن نمبر 5کے انٹرکنکشن کا کام شروع کر دیا گیا ہے، نئی لائن کو موجودہ واٹر نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کردیا گیا ہے، لائن کو فعال بنانے کیلئے موجودہ نظام سے جوڑنے کیساتھ جدید والوز کی تنصیب بھی جاری ہے، دھابیجی فورتھ فیز، کے ٹو اور کے تھری سے پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہے، دھابیجی پمپنگ سٹیشن کے مجموعی طور پر 21 میں سے 9پمپس کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ 27 اپریل سے 9 میں سے 7 بند پمپس کے ذریعے پانی کی فراہمی شروع کر دی جائیگی جبکہ دو پمپس کو مزید پانچ دن کیلئے بند رکھا جائیگا، بندش کے دوران 250 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا جبکہ مرمتی کام کے دوران 400 ملین گیلن پانی فراہمی جاری رہیگی۔

انکا کہنا تھاکہ دھابیجی کے دیگر پمپس سمیت حب پمپنگ سٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، منصوبہ کی تکمیل سے شہر میں پانی کی ترسیل کے نظام میں نمایاں بہتری آئیگی، متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں سے دوران کام پانی کے محتاط استعمال کی اپیل کی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں