ہومانٹرنیشنلمشرق وسطیٰ، امریکی بحری قوت میں اضافہ، ایک اور طیارہ بردار بیڑہ...

مشرق وسطیٰ، امریکی بحری قوت میں اضافہ، ایک اور طیارہ بردار بیڑہ پہنچ گیا

مشرق وسطیٰ میں ایک اور طیارہ بردار امریکی بحری بیڑہ مشرق وسطی پہنچ گیا ہے جس سے مشرق وسطیٰ میں امریکی بحری قوت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے کہا ہے کہ یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش طیارہ بردار بحری بیڑہ مشرق وسطی پہنچ گیا ہے جس سے خطے میں کام کرنیوالے بڑے امریکی جنگی بحری جہازوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

امریکی فوج کے مطابق یہ طیارہ بردار جہاز 23 اپریل کو بحرہند میں موجود تھا اور یہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے دائرہ اختیار میں آپریشنل سرگرمیوں میں حصہ لے رہا تھا جو مشرق وسطیٰ کے معاملات کی نگرانی کریگا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں بحری جہاز کے ڈیک پر بڑی تعداد میں لڑاکا طیارے کھڑے دکھائی دے رہے ہیں جو اسکی جنگی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں