ہومتازہ ترینچین کی شی حہ-2 شمسی مشاہداتی مشن کے لئے بین الاقوامی شراکت...

چین کی شی حہ-2 شمسی مشاہداتی مشن کے لئے بین الاقوامی شراکت داروں کو دعوت

چھنگ دو (شِنہوا) چین کی قومی خلائی انتظامیہ نے شی حہ-2 شمسی مشاہداتی مشن میں بین الاقوامی تعاون کے مواقع کا اعلان کیا ہے اور عالمی شراکت داروں کو دعوت دی ہے کہ وہ سورج کے بارے میں انسانی فہم کو گہرا کرنے کے لئے مشترکہ سائنسی تحقیق کو آگے بڑھائیں۔

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں منعقدہ چین کے 11 ویں سپیس ڈے کی افتتاحی تقریب میں بتایا گیا کہ شی حہ-2 مشن بین الاقوامی تعاون کے لئے تقریباً 15 کلوگرام پے لوڈ وسائل فراہم کر رہا ہے۔ تفصیلی تکنیکی معلومات چین کی قومی خلائی انتظامیہ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

شی حہ-2 مشن کو سورج اور زمین کے درمیان لگرانجین ایل 5 مقام پر بھیجا جائے گا۔ یہ مقام زمین سے تقریباً 15 کروڑ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور خلائی موسم کی تحقیق اور نگرانی کے لئے منفرد اہمیت رکھتا ہے۔

اس مشن کا مقصد فعال شمسی علاقوں میں مقناطیسی میدانوں کی خصوصیات اور ارتقا کا مطالعہ کرنا، شمسی دھماکوں کی 3 جہتی ساخت اور ان کے طریقہ کار کو سمجھنا اور یہ معلوم کرنا ہے کہ یہ دھماکے کیسے پھیلتے ہیں اور زمین پر کیا اثرات مرتب کرتے ہیں تاکہ بروقت انتباہ اور درست خلائی موسمی پیش گوئی ممکن بنائی جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں