ہومپاکستانپنجاب میں ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر عائد جرمانوں میں کمی کی...

پنجاب میں ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر عائد جرمانوں میں کمی کی تیاری

پنجاب حکومت نے صوبے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں کمی کرنے کی تیاری کرلی ہے، وزیراعلیٰ نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی بھجوائی سمری منظور کر لی ہے، جرمانوں میں کمی کی سمری پنجاب اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائیگی۔

سمری کے مطابق موٹرسائیکل کا چالان 2سے کم کر کے 1ہزار روپے کر دیا گیا ہے، رکشے کا چالان 3سے کم کرکے 1ہزار کر دیا گیا ہے جبکہ سنگین خلاف ورزی پر 2 ہزار ہوگا، دوسری جانب کار اور جیپ کا چالان 5ہزار سے کم کرکے 3ہزار روپے کر دیا گیا ہے تاہم موٹرسائیکل، رکشے اور کار میں اوور سپیڈنگ کے جرمانوں کو برقرار رکھا گیا ہے اور 2ہزار سی سی و دیگر لگژری وہیکلز کا جرمانہ 20سے کم کر کے 10ہزار کر دیا گیا ہے۔

سمری کے مطابق 2ہزار سی سی وہیکلز کا کم سے کم جرمانہ 2ہزار اور زیادہ سے زیادہ 10ہزار ہوگا، مزدا، کوسٹرز، چھوٹی مسافر وین لائٹ وہیکلز کا جرمانہ 20ہزار سے کم کرکے 7ہزار کر دیا گیا جبکہ ٹرک، بسوں اور دیگر ہیوی وہیکلز کا جرمانہ 20ہزار سے کم کر کے 10ہزار کر دیا گیا ہے۔

لائٹ اور ہیوی وہیکلز کی دیگر خلاف ورزیوں پر بھی 10ہزار روپے کے جرمانہ کم کئے گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں