الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی نااہلی پر خیبرپختونخوا سے خالی سینیٹ کی جنرل نشست پر امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی۔
ترجمان کے مطابق سینیٹ ضمنی انتخاب کیلئے 6 امیدوار عرفان سلیم، عبدالحسیب، اصغر علی، راحیلہ بی بی، سجاد خان مہمند اور غلام بادشاہ میدان میں ہیں۔
حکام کے مطابق عرفان سلیم پی ٹی آئی، مولانا عبدالحسیب جے یو آئی، اصغر علی مسلم لیگ (ن)، راحیلہ بی بی پیپلز پارٹی کی امیدوار ہیں۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 17اپریل تک واپس لئے جا سکتے ہیں، جبکہ نشست پر پولنگ 23اپریل کو ہو گی۔


