ہومتازہ ترینچین ایران تنازع کے حوالے سے مزید تعمیری کردار ادا کرنے کو...

چین ایران تنازع کے حوالے سے مزید تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے، وزیراعظم لی چھیانگ

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین خلیج کے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لئے مزید تعمیری کردار ادا کرنے اور اپنا حصہ ڈالنے کو تیار ہے۔

یہ بات انہوں نے متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران کہی۔ لی نے کہا کہ ایران میں تنازع شروع ہونے کے بعد سے چین متعلقہ فریقین کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور جنگ کے خاتمے اور امن کے فروغ کے لئے فعال طور پر کوشش کر رہا ہے۔

لی نے امید ظاہر کی کہ متحدہ عرب امارات اپنے ملک میں موجود چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت یقینی بنانےکے لئے موثر اقدامات جاری رکھے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں