ہومپاکستانوزیراعظم سے نائب امریکی صدر کی ملاقات، خطے میں امن و استحکام...

وزیراعظم سے نائب امریکی صدر کی ملاقات، خطے میں امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکہ مذاکرات خطے میں پائیدار و دیرپا امن کی جانب اہم پیشرفت ثابت ہو سکتے ہیں، امید ہے فریقین اعتماد اور تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

جاری اعلامئے کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔

فریقین نے خطے میں امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعظم نے ایران اور امریکا کے وفود کی تعمیری اور مثبت انداز میں مذاکرات میں شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات خطے میں پائیدار اور دیرپا امن کی جانب ایک اہم پیشرفت ثابت ہو سکتے ہیں، امید ہے مذاکرات دونوں اطراف کے درمیان اعتماد اور تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں