ہومپاکستانپاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں کارروائی، تجارتی جہاز سے 18 افراد...

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں کارروائی، تجارتی جہاز سے 18 افراد ریسکیو کرلیا

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں ایک کارروائی کے دوران تجارتی بحری جہاز ایم وی گولڈ آٹم سے موصول ہونیوالے ہنگامی سگنل کے بعد 18 افراد پر مشتمل عملے کو بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک بحریہ نے یہ کارروائی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی، پاکستانی ساحل سے تقریباً 200 ناٹیکل میل(تقریباً 370کلومیٹر) جنوب میں موجود تجارتی بحری جہاز سے ریسکیو کئے گئے افراد میں چین، بنگلہ دیش، میانمار، ویتنام اور انڈونیشیا کے شہری شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہنگامی اطلاع موصول ہونے پر پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے اپنے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈی نیشن سنٹر کو فعال کیا اور فوری طور پر مناسب حکمت عملی اپناتے ہوئے سمندری حدود کی نگرانی پر مامور پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین کو امدادی کارروائی کیلئے روانہ کیا گیا ۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں