ہومتازہ ترینچینی کمپنیوں پر بڑھتا ہوا اعتماد، سٹی بینک نے سرمایہ کاری میں...

چینی کمپنیوں پر بڑھتا ہوا اعتماد، سٹی بینک نے سرمایہ کاری میں اضافے کا عزم ظاہر کر دیا

سِٹی بینک کے ایک اعلیٰ عہدیدار مارک لیوٹ نے شِنہوا کو دئیے گئے حالیہ انٹرویو میں چین کی معاشی ترقی کے امکانات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

لیوٹ کے خیال میں چینی کمپنیوں کی بڑے پیمانے پر عالمی توسیع میں اعلیٰ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے بیرون ملک پیداواری مراکز، تحقیقی و ترقی کے مراکز اور ڈیٹا سینٹر ز شامل ہیں۔ چینی کمپنیوں کی اس توسیع نے سٹی بینک کے لئے وسیع مواقع پیدا کئے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): مارک لیوٹ، ہیڈ آف جاپان، ایشیا نارتھ اینڈ آسٹریلیا کلسٹر اینڈ بینکنگ، سِٹی

"چینی کمپنیوں نے اپنے کام کو عالمی سطح پر پھیلانے کے لئے مسلسل اور مستحکم کوششیں کی ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم چین میں اپنے خریداروں کے ساتھ ترقی کا یہ سلسلہ جاری رکھ سکیں گے۔ اپنے صارفین سے تعاون کے لئے ہم نہ صرف چین میں بلکہ بیرونِ ملک بھی سرمایہ کاری کرتے ہیں۔

چین ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لئے ایک منڈی کے طور پر تبدیل ہو گیا ہے۔ یہ محض تجارتی مقام نہیں رہا بلکہ اب یہ سرمایہ کاری اور تحقیق و ترقی کے حوالے سے بھی خاص مقام رکھتاہے۔”

انہوں نے بتایا کہ سِٹی بینک 94 عالمی منڈیوں میں اپنی بین الاقوامی شناخت رکھتا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بینک نے سال 2025 کے دوران اپنے چینی صارفین کے لئے عالمی منڈیوں میں تقریباً 40 ارب امریکی ڈالر اکٹھے کئے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ گروپ چینی کمپنیوں کی عالمی سطح پر توسیع کے لئے اپنی حمایت بڑھا رہا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): مارک لیوٹ، ہیڈ آف جاپان، ایشیا نارتھ اینڈ آسٹریلیا کلسٹر اینڈ بینکنگ، سِٹی

"میں سمجھتا ہوں کہ ہم مالیاتی منڈیوں کے کھلے پن کے حوالے سے مثبت جا رہے ہیں۔ اور ہماری خواہش ہے کہ ہم اپنی اس شمولیت کو مزید بڑھائیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم سیکیورٹیز لائسنس اور فیوچرز لائسنس کے لئے درخواستیں دے رہے ہیں کیونکہ ہمارا خیال ہے کہ ہم مالیاتی منڈیوں کے کھلے پن میں فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔”

بیجنگ سے شِنہوانیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

سٹی بینک کے اعلیٰ عہدیدار کا چین کی معاشی ترقی پر بھرپور اعتماد

مارک لیوٹ کے مطابق چینی کمپنیوں کی عالمی توسیع بینک کے لئے نئےمواقع لائی

ہائی ٹیک کمپنیوں کی پیداوار، تحقیق اور ڈیٹا سینٹرز نے سرمایہ کاری کاامکان بڑھایا

چینی فرموں کے عالمی سطح پر پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

بینک چین میں اپنے صارفین کے ساتھ ترقی جاری رکھنے کے لئے پُرعزم ہے

بیرون ملک صارفین کو بھی تعاون فراہم کیا جا رہا ہے

چین تجارت و سرمایہ کاری کے ساتھ تحقیق کا بھی مرکز بن گیا

گزشتہ برس سٹی نے چینی صارفین کے لئے 40 ارب امریکی ڈالر اکٹھے کئے

بینک کھلے پن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے منڈیوں میں اپنی شمولیت بڑھا رہا ہے

بینک چینی کمپنیوں کی عالمی سرگرمیوں کے ساتھ اپنی حکمت عملی مضبوط کر رہا ہے

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں