بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین میں خدمات کے شعبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے نئے امکانات تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
صدر شی، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے ان خیالات کا اظہار منگل سے بدھ تک بیجنگ میں خدمات کے شعبے سے متعلق قومی کانفرنس میں بھیجی گئی ایک ہدایت میں کیا۔
شی کے مطابق سی پی سی کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے چین میں خدمات کے شعبے کے حجم میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور اس کے معیار اور کارکردگی میں بھی بہتری آئی ہے جو صنعتی بہتری میں معاونت، عوام کی معاشی ضروریات کو پورا کرنے اور روزگار کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
طلب پر مبنی ترقی، اصلاحاتی پیش رفت، ٹیکنالوجی کے فروغ اور کھلے پن و تعاون پر زور دیتے ہوئے صدر شی نے خدمات کے شعبے کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور معیار کو بہتر بنانے کے اقدامات پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پیداواری خدمات کو زیادہ مہارت اور ویلیو چین کے اعلیٰ درجے کی طرف لے جانے، اعلیٰ معیار کی متنوع اور قابل رسائی صارف خدمات کو فروغ دینے اور مزید "چائنہ سروسز” برانڈز بنانے کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔
وزیراعظم لی چھیانگ اور نائب وزیراعظم ڈنگ شوئےشیانگ، جو دونوں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان ہیں، نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔


