ہومانٹرنیشنلپاکستان میں ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات "بہت جلد" ہوں...

پاکستان میں ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات "بہت جلد” ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ پاکستان میں ایران کے ساتھ براہ راست امن مذاکرات "بہت جلد” ہوں گے تاہم سکیورٹی خدشات کی وجہ سے نائب صدر جے ڈی وینس شاید اس میں شریک نہ ہوں۔

نیویارک پوسٹ کو ٹیلی فون پر انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات بہت جلد ہوں گے، حقیقت میں یہ بہت جلد ہونے جا رہا ہے۔ یہ بیان واشنگٹن اور تہران کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی پر اتفاق کے ایک دن بعد سامنے آیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ان کے خصوصی نمائندے سٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر وہاں ہوں گے، شاید جے ڈی بھی لیکن ابھی یقینی نہیں کیونکہ سکیورٹی اور حفاظت کے حوالے سے کچھ خدشات موجود ہیں۔

پاکستان نے تجویز دی ہے کہ امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے درمیان یہ بات چیت اسلام آباد میں جمعہ کے روز ہی شروع ہو سکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں