وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ بندی آمادگی پر ایرانی قیادت کی دانشمندی و دور اندیشی کو سراہا ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامئے کے مطابق امریکہ، ایران جنگ بندی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
دونوں رہنمائوں نے تقریبا 45 منٹ تک گفتگو کی۔
اعلامئے کے مطابق مطابق وزیراعظم نے جنگ بندی پر آمادگی کیلئے ایرانی قیادت کی دانشمندی اور دور اندیشی کو سراہا۔
اس موقع پر ایرانی صدر نے وزیراعظم کی ایران، امریکہ کے درمیان رواں ہفتے اسلام آباد میں مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے اپنا 2 رکنی وفد پاکستان بھیجنے سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ایرانی اسپیکر باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی مذاکرات میں شامل ہوں گے۔


