ہومانٹرنیشنل23امریکی ریاستوں نے ٹرمپ حکومت کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کردی

23امریکی ریاستوں نے ٹرمپ حکومت کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کردی

23امریکی ڈیموکریٹ قیادت والی ریاستوں نے ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق درخواست میں میل اِن ووٹنگ پر نئی پابندیاں لگانے کے صدارتی حکم نامے کو روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ریاستوں اور ووٹنگ حقوق کی تنظیموں نے موقف اپنایا ہے کہ یہ اقدامات نومبر میں ہونے والے مڈٹرم انتخابات سے پہلے ووٹنگ کو مشکل بنا سکتے ہیں۔

نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز سمیت 23ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے حکام نے درخواست میں کہا ہے کہ صدر کو یک طرفہ طور پر انتخابی قوانین تبدیل کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔

ووٹنگ حقوق تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وفاقی سطح کی فہرست نامکمل ہو سکتی ہے اور اس سے پوسٹل سروس پر اضافی دباؤ پڑے گا۔

ریاستوں کا موقف ہے کہ امریکی آئین کے تحت انتخابات کے طریقہ کار کا اختیار ریاستی حکام کے پاس ہوتا ہے اور نئی پابندیاں صرف کانگریس ہی منظور کر سکتی ہے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات سے کچھ ماہ پہلے نظام میں تبدیلی انتشار پیدا کر سکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں