ہومپاکستانذوالفقار علی بھٹو کی برسی، صدر مملکت کا خراج عقیدت

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی، صدر مملکت کا خراج عقیدت

صدر آصف زرداری نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1973ء کا آئین بھٹو دور کی بڑی کامیابی ہے، سپریم کورٹ کے مطابق بھٹو کیس میں قانونی تقاضے نظر انداز کئے گئے، اداروں کو قانون اور انصاف کی پاسداری کرنا ہو گی۔

ہفتے کو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر جاری پیغام میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ 1973 کا آئین بھٹو دور کی بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو منصفانہ ٹرائل نہیں ملا، سپریم کورٹ کے مطابق بھٹو کیس میں قانونی تقاضے نظر انداز کئے گئے تھے، عالمی رہنماؤں نے بھی اس ٹرائل پر تشویش ظاہر کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انصاف اور قانون کی بالادستی ناگزیر ہے، اداروں کو قانون اور انصاف کی پاسداری کرنا ہو گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں