ہومتازہ ترینچھونگ چھنگ، روسی طلبہ و اساتذہ کے وفد کا ’ہیوان‘ گاؤں کا...

چھونگ چھنگ، روسی طلبہ و اساتذہ کے وفد کا ’ہیوان‘ گاؤں کا دورہ، تُوجیا ثقافت نے نوجوانوں کے دل جیت لئے

روس سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور طلبہ کے ایک وفد نے حال ہی میں چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ کے پہاڑی علاقے یویانگ تُوجیا اور میاؤ خودمختار کاؤنٹی میں واقع ’ہیوان‘ گاؤں کا دورہ کیا۔

’ہیوان‘ گاؤں 600 برس سے زائد عرصے کی تاریخ رکھتا ہے۔ اسے دیاؤجیاؤلو عمارتوں (اونچے ستونوں پر بنائے گئے مکانات) کے حوالے سے بھی شہرت حاصل ہے۔

دو روزہ دورے کے دوران روسی نوجوانوں نے نہ صرف دیاؤجیاؤلو عمارتوں کی تعمیراتی تکنیکوں سے متعلق سیکھا بلکہ تُوجیا کھانوں کے ذائقے بھی چکھے اور ’تُوجیا لوک رقص‘ کا بھی تجربہ کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (روسی): پال بوگومولوف، روسی استاد

"مجھے تُوجیا ثقافت سے بہت دلچسپی ہے۔ یہاں کی وہ مخصوص تعمیرات واقعی حیرت انگیز ہیں جن کے بنانے میں ایک کیل بھی استعمال نہیں ہوئی۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (روسی): داریا موناکھووا، روسی وفد میں شامل خاتون ٹیچر

"ہم تُوجیا ثقافت اور خاص طور پر یہاں کے مقامی لوگوں کی مہمان نوازی سے بےحد متاثر ہوئے ہیں۔ ہمارا نہایت گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ ہم چاہیں گے کہ ایک بار پھر یہاں واپس آئیں۔”

چھونگ چھنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

روسی اساتذہ و طلبہ کے وفد نے حال ہی میں ’ہیوان‘ گاؤں کا دورہ کیا

یہ گاؤں چونگ چھنگ کی یویانگ تُوجیا اور میاؤ خودمختار کاؤنٹی میں واقع ہے

’ہیوان‘ گاؤں چھ سو سال سے زائد عرصے کی تاریخ رکھتا ہے

یہ گاؤں اونچے ستونوں پر بنے روایتی مکانات کے حوالے سےمشہور ہے

دو روزہ دورے میں روسی نوجوانوں نے مقامی ثقافت کو قریب سے جانا

نوجوانوں نے دیاؤ جیاؤ لو عمارتوں کی منفرد تعمیراتی تکنیک سے آگاہی حاصل کی

انہوں نے تُوجیا کھانوں کا ذائقہ چکھا اور لوک رقص کا تجربہ بھی کیا

روسی استاد نے بغیر کیل کے تعمیرات کو انتہائی حیرت انگیز اور منفرد قرار دیا

روسی نوجوان مقامی لوگوں کی مہمان نوازی سے بھی بےحد متاثر ہوئے

وفد نے مستقبل میں دوبارہ ’ہیوان‘ گاؤں آنے کی خواہش ظاہر کی

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں