بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے چینی کومن تانگ (کے ایم ٹی) پارٹی کی چیئرپرسن چھینگ لی وون کو 7 سے 12 اپریل تک چینی مین لینڈ کے دورے کی دعوت دی ہے۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے امور تائیوان دفتر کے سربراہ سونگ تاؤ کو اختیار دیا گیا کہ وہ اعلان کریں کہ چین کی کومن تانگ پارٹی کی چیئرپرسن چھینگ لی وون کو جیانگسو، شنگھائی اور بیجنگ کے دورے کے لئے ایک وفد کی قیادت کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔
سونگ نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے چھینگ کئی مواقع پر مین لینڈ کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں اور یہ دعوت سی پی سی اور کے ایم ٹی کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے تعلقات کی پرامن ترقی کے لئے دی گئی ہے۔
دونوں فریق اس دورے کے حوالے سے باہمی رابطہ اور مشاورت جاری رکھیں گے۔


