ہومانٹرٹینمنٹمیرے بابا جان اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں، اداکارہ مایا...

میرے بابا جان اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں، اداکارہ مایا خان

پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان مایا خان کے بابا جان انتقال کر گئے ہیں، اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے بابا جان کی وفات کی خبر مداحوں کو دی۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے والد کے ہمراہ خوبصورت و یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے افسوسناک خبر کا اعلان کیا، انہوں نے انسٹا سٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انکے بابا جان پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے پوتے تھے، خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم اپنے پسماندگان میں اہلیہ اور تین بچوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں، مایا خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ انکے بابا جان اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں اور وہ دعاگو ہیں کہ ایک دن ان سے دوبارہ ملاقات ہو۔

انہوں نے مرحوم کیلئے دعائوں کی اپیل بھی کی جس کے بعد شوبز فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں