ہومتازہ تریننسیم شاہ کا ایکس پر بیان سوشل میڈیا بلنڈر، اسی تناظر میں...

نسیم شاہ کا ایکس پر بیان سوشل میڈیا بلنڈر، اسی تناظر میں لیا جانا چاہئے، علی ترین

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے سابق اونر علی ترین نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس عموماً ہینڈلرز چلاتے ہیں کیونکہ کھلاڑیوں کے پاس سوشل میڈیا کیلئے وقت نہیں ہوتا حتیٰ کہ میچ کے دوران بھی ٹوئٹس ہو رہے ہوتے ہیں۔

علی ترین نے لاہور ریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ کا ایکس پر بیان سوشل میڈیا بلنڈر تھا اور اسے اسی تناظر میں لیا جانا چاہئے، امید ہے پی ایس ایل میں کل تک شائقین کیلئے اچھی خبر آئیگی اور جلد سٹیڈیمز میں کرکٹ شائقین کی واپسی شروع ہو جائیگی۔

انکا کہنا تھا کہ وہ ملتان سلطانز کی جیت کا کریڈٹ نہیں لینا چاہتے تاہم کھیل کوئی بھی ہو شائقین کے بغیر مزہ نہیں آتا۔

انہوں نے گوہر شاہ کو کم وقت میں اچھی ٹیم بنانے پر سراہا، انہوں نے پی ایس ایل کی پروڈکشن کوالٹی بہتر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کی پروڈکشن مزید بہتر کی جا سکتی ہے اور اچھی پروڈکشن کوالٹی کے بغیر سپورٹس ایونٹ مکمل طور پر کامیاب نہیں ہو سکتا، ٹیم مالک کی نہیں بلکہ فینز کی ہوتی ہے، مالک صرف ٹیم کا کسٹوڈین ہوتا ہے، پی ایس ایل کی کامیابی کا سہرا ابتدائی پانچ فرنچائزز کو جاتا ہے کیونکہ آغاز میں کسی کو یقین نہیں تھا کہ لیگ کامیاب ہوگی، پی ایس ایل زبردست چیز ہے اور اسے پورا پاکستان دیکھتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں