ہومپاکستانفیلڈ مارشل عاصم منیر خطے کے امن کیلئے کوشاں ہیں، طاہر اشرفی

فیلڈ مارشل عاصم منیر خطے کے امن کیلئے کوشاں ہیں، طاہر اشرفی

چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دشمن مسلمان ممالک میں پھوٹ چاہتا ہے، ہم متحد رہیں گے۔

صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان مسلمانوں کو جمع کرنے کا مرکز بن رہا ہے، اسلام آباد اجلاس کے مثبت نتائج سامنے آئینگے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خطے کے امن کیلئے کوشاں ہیں، جنگ کرنا مشکل نہیں، امن قائم کرنا مشکل ہوتا ہے۔

ایران نے کہا ہے پاکستان کا جھنڈا جس جہاز پر ہوگا اسے نشانہ نہیں بنائیں گے، ایران نے پاکستان کے 20 جہازوں کو گزرنے کی سہولت دی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں