ہومپاکستانلاہور، ہسپتال ویڈیو سکینڈل، ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی شروع

لاہور، ہسپتال ویڈیو سکینڈل، ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی شروع

لاہور میں لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ویڈیو سکینڈل نے صحت کے نظام پر سنگین سوالات کھڑے کر دئیے ہیں جہاں دوران آپریشن مریضوں کی ویڈیوز بنانے اور غیر تربیت یافتہ افراد سے حساس طبی عمل کروانے کا انکشاف ہوا ہے، حکومت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔

واقعے کے بعد حکومت پنجاب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب جبکہ متعدد ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے کو معطل کر دیا ہے۔

ادھر شہری جنید ستار بٹ ایڈووکیٹ نے پولیس میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں ذمہ داران کیخلاف قانونی کارروائی اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں