ہومپاکستانجماعت اسلامی کا پٹرول پر لیوی ختم، تعلیمی ادارے فوری کھولنے کا...

جماعت اسلامی کا پٹرول پر لیوی ختم، تعلیمی ادارے فوری کھولنے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے پٹرول پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی ہی سمری خود مسترد کرکے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی، ٹرمپ اور نیتن یاہو جنگی، مجرم شیطان کے پجاری ہیں، مذاق و عجیب حرکتیں کر کے اپنے جرائم کو چھپا رہے ہیں، عالمی برادری کشیدہ صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور خطے کو بڑی جنگ سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کفایت شعاری کا درس دینے والے ایک تعزیت اور شادی کی مبارکباد دینے کراچی آئے تو پروٹوکول میں 36 گاڑیاں موجود تھیں، صدر زرداری 27 گاڑیوں کے ساتھ عید کی نماز پڑھنے گئے، وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت سے متعلق سمری مسترد کرنے کا ایسے کہا جیسے سمری جاپان سے آئی تھی، اپنی ہی بنائی سمری خود مسترد کرکے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے حکومت سے پٹرول پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 1300 سی سی سے زائد سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے، حکومت اپنی عیاشیاں ختم، تعلیمی اداروں کو فورا کھولنے کا اعلان کرے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے، ریڈ لائن منصوبے کو کرپشن کا دھندا بنایا ہوا ہے، بلاول بھٹو بتائیں ریڈ لائن اربوں تک پہنچ گیا، اس کی کراچی کے لوگوں ضرورت ہی نہیں تھی، صرف بسیں چلا دیتے کافی تھا، سندھ سولڈ ویسٹ کے ذریعے اربوں روپے غبن کیے جارہے ہیں، وہی لوگ اس کے جوابدہ ہیں جنہوں نے پیپلز پارٹی کو اپنے مفاد میں ہمارے اوپر مسلط کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں میگا سٹی گورنمنٹ ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ 4ارب کے کریم آباد کے انڈر پتلی گلیوں والے انڈر پاس پر جھونک دیئے گئے، پیپلزپارٹی 3300 کروڑ روپے سالانہ کا دھندا کررہی ہے، سولڈ ویسٹ کا دھندا چلا یاجا رہا ہے، پورا کراچی کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے، پورے ملک کو چلانے والے شہر کو کوئی اون کرنے کو تیار نہیں، 40 سال میں کراچی کو تباہ کیا گیا یہ بین الاقوامی ایجنڈا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ امریکا اور اسرائیل کی دہشت گردی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو جنگی مجرم، شیطان کے پجاری ہیں، یہ مذاق اور عجیب حرکتیں کر کے اپنے جرائم کو چھپا رہے ہیں، خطے کی جنگ کی وجہ سے پوری دنیا حالت جنگ میں ہے، اسرائیل اور امریکہ چاہتے ہیں دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں دھکیل دیں، ان کے پیچھے ایسے عناصر ہیں جو اسلحہ بیچتے ہیں اور شیطان کو پوجتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں کا حال سب کے سامنے ہے، ایران پر حملہ ہوا، ایران کا حق تھا وہ امریکی اڈوں پر حملہ کرتا، ایران کو خلیجی ممالک سے تعلقات اچھے کرنے چاہئیں، تاکہ مسلم دنیا میں اتحاد پیدا ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو سمجھ نہیں آ رہا کہ ان کو کیا کرنا چاہئے، امریکی اڈے خلیجی ممالک کی حفاظت کیلئے نہیں، اسرائیل کی حفاظت کیلئے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور خطے کو ایک بڑی جنگ سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے تجارت کو فوری بحال، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی کام شروع ہونا چاہئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں