نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمانداری اور نیک نیتی سے ایران، امریکہ تنازع ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اتوار کو اسلام آباد میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ ملاقات کریں گے جس کے اگلے دور میں وزیراعظم سے بھی ملاقات کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری ملاقات ترکیہ میں طے تھی مگر مصروفیات کے باعث بھائیوں کو اسلام آباد ملنے کی دعوت دی۔
انہوں نے کہا کہ ایمانداری اور نیک نیتی سے تنازع ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس میں تمام دوست ممالک بھی بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران سے بات چیت جاری ہے، مذاکرات کے باعث میڈیا پر بات کرنے سے گریز کیا جارہا ہے۔


