ہومپاکستانوزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت، امریکہ، خلیجی...

وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت، امریکہ، خلیجی و اسلامی ممالک کیساتھ سفارتی روابط سے آگاہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے تعمیری کردار جاری رکھنے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

جاری بیان کے مطابق ہفتے کو وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

دونوں رہنماؤں سے ایک گھنٹے سے زائد خطے میں جاری کشیدگی و امن کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے ایران پر مسلسل اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مشکل حالات میں ایرانی عوام کیساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا، وزیراعظم نے ایرانی عوام کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر کو اپنے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے امریکہ، برادر خلیجی و اسلامی ممالک کیساتھ جاری سفارتی روابط سے آگاہ کیا جن کا مقصد امن مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کے امن اقدام کی بھرپور حمایت کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اجتماعی کوششوں سے کشیدگی کے خاتمے کی کوئی مو ثر راہ نکلے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

اس موقع پر ایرانی صدر نے وزیراعظم کی مخلصانہ سفارتی کاوشوں کی کی تعریف کرتے ہوئے ایران کیخلاف اسرائیلی اقدامات کے حوالے سے اپنا مؤقف بیان کیا، انہوں نے مذاکرات و ثالثی کیلئے اعتماد سازی کی ضرورت پر زور دیا اور اس ضمن میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں