بیجنگ (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کے حوالے سے دونوں ممالک ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یہ بات پیر کے روز یومیہ پریس بریفنگ کے دوران ایک متعلقہ سوال کے جواب میں کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین اور امریکہ کے تعلقات میں سربراہ مملکت کی سطح پر سفارت کاری ایک ایسا تزویراتی اور قائدانہ کردار ادا کرتی ہے جس کا کوئی متبادل نہیں ہے۔


