بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے چوتھے سیشن کی اختتامی نشست بدھ کی صبح منعقد ہوئی۔
چین کے صدر شی جن پھنگ اور پارٹی و دیگر رہنماؤں نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں اس اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ سے متعلق قرارداد، گزشتہ سالانہ اجلاس کے بعد سیاسی مشیروں کی تجاویز پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ کی قرارداد، نئی تجاویز کے جائزے کی رپورٹ اور سی پی پی سی سی کی 14ویں قومی کمیٹی کے چوتھے سیشن کی سیاسی قرارداد منظور کی گئی۔
سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے اجلاس سے خطاب بھی کیا۔


