شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
حکام کے مطابق شاہراہ قراقرم اپر کوہستان سمیت دیگر شاہرائیں کئی مقامات سے بند ہوگئی ہیں جس کے باعث سینکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
حکام کے مطابق سڑکوں کی بحالی کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ایک راستے میں پھنسے 60 مسافروں کو پناہ گاہ منتقل کردیا گیا ہے۔


