اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی شفا ہسپتال منتقلی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کیلئے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔
بدھ کو جسٹس انعام امین منہاس نے کیس پر سماعت کی، درخواست گزار ڈاکٹر عظمی کے وکیل عزیر بھنڈاری عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ رجسٹرار آفس نے کچھ اعتراضات لگائے ہیں، عدالت آئندہ ہفتے کیس لگا دے ہم اعتراضات دور کر دیتے ہیں۔
جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ آپ کی جانب سے مختلف درخواستیں ایک ہی طرح کی دائر ہوئی ہیں جس پر وکیل نے بتایا کہ اس پٹیشنر نے اور کوئی درخواست اس طرح کی دائر نہیں کی۔
جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ رجسٹرار آفس سے پوچھ لیتے ہیں اس طرح کی کتنی درخواستیں زیر التوا ہیں۔
عدالت نے رجسٹرار آفس کو رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت اور وکیل کو اعتراضات دور کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔


