ایرانی مسلح افواج کے ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے بچوں کی قاتل اسرائیلی حکومت کی حفاظت کیلئے ہمارے ملک پر وحشیانہ جارحیت کی۔
ترجمان ایرانی فوج کا کہنا تھا کہ طاقتور ایران اور بہادر ایرانی قوم نے ٹرمپ کے غرور اور امریکی فوج کی طاقت کو چکنا چور کر دیا، دنیا کو معلوم ہوگیا ہے کہ مجرم امریکا کی مغربی ایشیا میں موجودگی ہی تمام غیر یقینی صورتحال کا واحد سبب ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی فوج اب اپنی حفاظت بھی یقینی بنانے کے قابل نہیں، امریکی فوجی خود تو بھاگ جاتے ہیں اور خطے کے ممالک کے عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔


