لاہور موہنی روڈ میں گھر سے میاں بیوی کی نعشیں برآمد کرلی گئیں۔
پولیس کے مطابق نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، شبہ ہے کہ جوڑے کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق گھر میں موجود 2 بچے 8 سالہ خضر عباس اور 6 سالہ حر عباس محفوظ ہیں، پولیس کے مطابق فارنزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوں پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔


