وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو قانون سازی میں پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق منگل کو وزیراعظم شہباز شریف سے شیری رحمن، نوید قمر، راجہ پرویز اشرف اور اعجاز جکھرانی پر مشتمل پی ٹی آئی وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزراء اسحاق ڈار، احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتِ حال، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیر غور آئے، پیپلز پارٹی وفد نے وزیراعظم کو حکومتی قانون سازی پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے حکومتی رہنماؤں کو قانون سازی میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی۔


