پیر کی شام دریائے ساوا کے اوپر آتش بازی سے آسمان روشن ہو گیا جب بلغراد ٹاور پر الٹی گنتی کے ساتھ سربیائی دارالحکومت میں نئے چینی سال کی شام کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
اس رنگا رنگ تقریب کے مناظر دیکھنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد میں بلغراد واٹر فرنٹ کی سیرگاہ پر جمع ہو گئی۔
تقریب میں سربیائی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے خطاب میں نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ معیشت آدریانا میسارووچ نے روشن تہواری لالٹینوں کو مشترکہ مستقبل کی جانب بڑھتے ہوئے سفر سے تشبیہ دی۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (سربین): آدریانا میسارووچ، نائب وزیرِاعظم و وزیرِ معیشت، سربیا
’’ یہی دراصل جمہوریہ سربیا اور عوامی جمہوریہ چین کے تعلقات کی اصل روح ہے۔ یہ ایک ایسی شراکت داری ہے جو صرف معاشی مفادات پر نہیں بلکہ باہمی احترام، اعتماد اور ترقی کے مشترکہ وژن پر قائم ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (سربین): آدریانا میسارووچ، نائب وزیرِاعظم و وزیرِ معیشت، سربیا
’’آج رات اس جگہ کو روشن کرنے والے جگمگاتے فانوس صرف سجاوٹ ہی نہیں ہیں۔ ان کی روشنی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہم یقین، عزم اور ترقی اور دوستی کی جانب مشترکہ پیش قدمی کے ذریعے مستقبل کی تعمیر کرتے ہیں۔‘‘
سربیا میں چین کے سفیر لی مِنگ نے عملی تعاون میں اس مستحکم اضافے کو اجاگر کیا جو دونوں قوموں کے ایک دوسرے کے قریب آنے کا باعث بنا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لی مِنگ، چین کے سفیر برائے سربیا
’’ چین اور سربیا دونوں کی ثقافتوں میں گھوڑا ایک خاص معانی رکھتا ہے۔ یہ وفاداری، حوصلے، محنت اور کامیابی کی علامت ہے۔ اگر ہم گزشتہ برس کی طرف دیکھیں تو چین اور سربیا کے تعلقات رہنماؤں کی دوراندیشی کی بدولت ایک تیز، مضبوط اور فیصلہ کن انداز میں دوڑنے والے گھوڑے کی طرح ترقی کر چکے ہیں۔‘‘
بلغراد کی ڈپٹی میئر ویسنا ویڈووِچ نے سربیا اور چین کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
ساؤنڈ بائٹ 4 (سربین): ویسنا ویدووچ، ڈپٹی میئر ، بلغراد
’’سربیا اور عوامی جمہوریہ چین کی شراکت داری آج محض تعاون تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ اعتماد اور باہمی احترام کی بنیادوں پر قائم فولادی دوستی کا اظہار بن چکی ہے۔‘‘
دریا کنارے سیرگاہ کو ایک رنگا رنگ ثقافتی نمائش میں تبدیل کر دیا گیا، جہاں سرخ اور سنہری لباس میں ملبوس شیر رقاص ڈھول کی تھاپ پر اچھلتے کودتے رہے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
مہمانوں نے ہاٹ پاٹ، روسٹ بطخ اور روایتی مٹھائیوں سمیت چینی پکوانوں کی مختلف اقسام سے لطف اٹھایا۔ دوسری جانب نصب کی گئی لالٹینوں نے تہوار کے ماحول کو مزید دلکش بنا دیا۔
نئے چینی سال کی رات کو ہونے والی یہ تقریب سربیا میں سال2026 کے “ہیپی اسپرنگ فیسٹیول” سلسلے کا مرکزی حصہ ہے جبکہ جشن کی یہ تقریبات نِش، نووی ساد اور بور سمیت دیگر شہروں میں بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔
بلغراد سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
بلغراد میں آتش بازی کے ساتھ نئے چینی سال کا آغاز ہوا
دریائے ساوا کے کنارے لوگوں کی بڑی تعداد جشن دیکھنے پہنچی
جگمگاتی لالٹینوں نے مشترکہ مستقبل اور دوستی کے پیغام کو روشن کیا
سربیا اور چین کے اعلیٰ حکام بھی اس رنگا رنگ تقریب میں شریک ہوئے
گھوڑے کی علامت نے وفاداری، حوصلے، محنت اور کامیابی کو اجاگر کیا
دریا کنارے سیرگاہ شام کے وقت رنگا رنگ ثقافتی نمائش میں بدل گئی
سرخ سنہری لباس میں شیر رقاص ڈھول کی تھاپ پر جھومتے رہے
مہمانوں نے ہاٹ پاٹ، روسٹ بطخ اور روایتی مٹھائیوں سے لطف اٹھایا
یہ تقریب ہیپی اسپرنگ فیسٹیول سلسلے کا مرکزی حصہ بنی رہی
جشن دیگر شہروں تک پھیل گیا، لوگوں نے امن دوستی کا پیغام سراہا


