جمعہ, فروری 20, 2026
ہومانٹرٹینمنٹامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ مسلسل چھٹی بار دنیا کی سب سے زیادہ...

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ مسلسل چھٹی بار دنیا کی سب سے زیادہ مقبول گلوکارہ قرار

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو ایک مرتبہ پھر دنیا کی سب سے زیادہ مقبول گلوکارہ قرار دیدیا گیا ہے اور انہوں نے مسلسل کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

36سالہ گلوکارہ نے عالمی سطح پر موسیقی کی فروخت کا جائزہ لینے والے ادارے IFPIکی سالانہ درجہ بندی میں مسلسل چھٹی بار پہلی پوزیشن حاصل کی اور مجموعی طور پر یہ چوتھا موقع ہے جب وہ اس اعزاز کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں، وہ اس سے قبل 2014، 2019، 2022، 2023 اور 2024 میں بھی سرِفہرست رہ چکی ہیں جبکہ 2020 اور 2021 میں یہ اعزاز جنوبی کوریا کے معروف موسیقی بینڈ بی ٹی ایس نے حاصل کیا تھا۔

2025 کی فہرست میں ٹیلر سوئفٹ پہلے نمبر پر رہیں جبکہ دیگر اس فہرست میں شامل دیگر نمایاں فنکاروں میں لیڈی گاگا، سبرینا کارپینٹر اور بلی ایلش سمیت دیگر شامل ہیں۔

یہ اعزاز ٹیلر سوئفٹ کے 12ویں موسیقی کے مجموعے دی لائف آف آ شو گرل کی ریلیز کے بعد حاصل ہونیوالی کامیابیوں میں ایک اور اضافہ ہے جو اکتوبر 2025 میں منظرِ عام پر آیا تھا۔

اس مجموعے کا پہلا گیت The Fate of Ophelia ریلیز کے بعد کئی ماہ تک مقبولیت کی فہرست میں سرِفہرست رہا جبکہ انکا نیا گیت Opaliteبھی برطانیہ میں مقبولیت کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر موجود ہے اور امریکا کی معروف موسیقی کی فہرست میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!