منگل, فروری 17, 2026
ہومانٹرنیشنلامریکی فوج نے بحر ہند میں وینزویلا سے منسلک ایک اور آئل...

امریکی فوج نے بحر ہند میں وینزویلا سے منسلک ایک اور آئل ٹینکر روک لیا

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی افواج نے راتوں رات بحر ہند میں وینزویلا سے منسلک ایک اور آئل ٹینکر کو روک کر اس پر قبضہ کر لیا۔

پینٹاگون کے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان کے مطابق ’’ویرونیکا تھری‘‘ نامی جہاز کا امریکی حکام نے بحیرہ کیریبین سے بحر ہند تک تعاقب کیا جس کے بعد اسے روک کر معائنہ کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاز نے صدر ٹرمپ کی قرنطینہ پالیسی کی خلاف ورزی کی کوشش کی اور بچ نکلنے کی امید رکھتا تھا۔ ہم نے اس کا بحیرہ کیریبین سے بحر ہند تک تعاقب کیا، فاصلہ کم کیا اور اسے روک دیا۔ بین الاقوامی سمندر محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے۔

جہازوں کی نگرانی اور بحری معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹس کے مطابق ’’ویرونیکا تھری‘‘ پاناما کے جھنڈے تلے رجسٹرڈ ایک آئل ٹینکر ہے۔

ایک ہفتہ قبل بھی امریکی فوج نے وینزویلا سے منسلک "اکویلا ٹو” نامی آئل ٹینکر کا بحیرہ کیریبین سے تعاقب کیا تھا اور اسے بحر ہند میں جا کر روکا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!