امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیساتھ ممکنہ معاہدہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا ایران کیساتھ ڈیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور امید ہے کہ آئندہ ہفتے تک معاہدہ طے پا سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ہمیں معاہدہ کرنا ہی ہوگا ورنہ صورتحال بہت تکلیف دہ ہو جائیگی، اگر ایران نے اس بار بھی انکار کیا تو پھر کہانی مختلف ہوگی اور حالات اس کیلئے مشکل ہو جائینگے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو بہت پہلے ہی معاہدہ کر لینا چاہئے تھا۔
دوسری جانب ایک امریکی عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے غزہ کیلئے اربوں ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کرینگے، یہ اعلان 19فروری کو متوقع غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں کیا جائیگا جس میں 20 ممالک کے سربراہان اور وفود کی شرکت متوقع ہے۔
عہدیدار کے مطابق فنڈنگ غزہ کی تعمیر نو کے منصوبوں کیلئے مختص کی جائیگی جس کا مقصد تباہ حال انفراسٹرکچر کی بحالی اور انسانی بحران سے نمٹنا ہے۔


