متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع پر رضامندی کا اظہار کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے رقم کو 17اپریل 2026ء تک رول اوور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
حکام کے مطابق 6.5 فیصد شرح سود پر دی گئی توسیع سے پاکستان کو عارضی مالی سہارا ملے گا۔


