سینئر پاکستانی اداکارہ، پروڈیوسر اور میزبان جویریہ سعود نے کہا ہے کہ کچھ لوگ منفی تبصرے کرنے کے عادی ہوتے ہیں، وہ ہمیشہ ایسا ہی کریں گے، ایسے منفی لوگ پوری دنیا سے جلتے ہیں، آپ کچھ بھی کر لیں، وہ تلخ ہی رہیں گے۔
انہوں نے اپنے آنیوالے پراجیکٹس کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اسوقت ایک پروڈکشن پر کام کر رہے ہیں جس کا نام نکمے ہے کیونکہ آج کل ایسے لوگ بہت زیادہ ہیں جو محنت پر یقین نہیں رکھتے اور کام سے بچنے کیلئے بہانے بناتے ہیں، میں نے یہ زندگی ہے جیسے ڈرامے لکھے جو ساڑھے 6سال تک چلے، یہ پاکستان میں ایک ریکارڈ ہے کہ کسی ڈرامے نے اتنی طویل مدت تک بہترین ریٹنگز کیساتھ نشریات جاری رکھیں، اسکے بعد میں نے یہ کیسی محبت ہے، بھی لکھا۔
جویریہ سعود نے کہا کہ رمضان ٹرانسمیشن بھی شیڈول ہے اور مجھے رمضان ٹرانسمیشن کرنا بہت پسند ہے، یہ میرے لئے ایک سیکھنے کا بہترین موقع ہوتا ہے، میں رمضان ٹرانسمیشن کے دوران بہت کچھ نیا سیکھتی ہوں۔
جویریہ سعود نے کہا کہ میں نے اپنے لباس کے نیچے مکمل باڈی سوٹ پہن رکھا ہے اور میں کسی کو جوابدہ نہیں ہوں۔


