ہومانٹرنیشنلامریکہ، انسانی سمگلنگ میں ملوث بھارتی شہری کو سزا

امریکہ، انسانی سمگلنگ میں ملوث بھارتی شہری کو سزا

دنیا کے مختلف حصوں میں انسانی سمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات میں بھارتی سمگلرز کے ملوث ہونے کے انکشافات سامنے آرہے ہیں جس کے بعد کئی ممالک نے بھارت کیخلاف سخت اقدامات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق انسانی سمگلنگ کے ایک منظم نیٹ ورک میں ملوث بھارتی شہری شیوم لنو کو امریکی عدالت کی جانب سے سزا سنا دی گئی ہے، ملزم درجنوں افراد کو غیرقانونی طور پر امریکا داخل کرانے میں ملوث رہا اور گزشتہ برس کئی غیرقانونی آپریشنز کا حصہ تھا۔

حکام کے مطابق یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ حالیہ برسوں میں بھارتی شہریوں کی جانب سے غیرقانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کے متعدد کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ دو برس کے دوران ایک لاکھ سے زائد بھارتی شہری امریکا میں غیرقانونی داخلے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوچکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غیرقانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ اور جعلی دستاویزات کے نیٹ ورکس عالمی سکیورٹی کیلئے تشویش کا باعث بنتے جا رہے ہیں، امریکا، آسٹریلیا اور یورپی ممالک بھارتی شہریوں کی غیرقانونی سرگرمیوں کے باعث اپنی امیگریشن اور سکیورٹی پالیسیوں کو مزید سخت کر رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت میں معاشی دباؤ اور امیگریشن پالیسیوں کی ناکامی کے باعث کئی شہری غیرقانونی راستے اختیار کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں جس سے میزبان ممالک میں جرائم اور سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں