پاکستان نیوی نے ایکس سی گارڈز مشقوں کا آغاز کردیا جو 9فروری تک جاری رہیں گی، ایکس سی گارڈز 2026 کے دوران میرین سیکٹر کو درپیش مشکلات پر بات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وائس ایڈمرل فیصل امین نے کہا ہے کہ یہ مشقیں غیر روایتی خطرات کے تناظر میں ہورہی ہیں، محفوظ سمندر مستحکم پاکستان سی گارڈز مشقوں کا موضوع ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف سرکاری و نجی شعبوں کے اداروں کا جے ایم آئی سی سی پر اعتماد بڑھا ہے، فشنگ انڈسٹری سے سالانہ اربوں ڈالر کا حصول ممکن ہے، گزشتہ ایک سال میں وزارت بحری امور نے بہتری کیلئے خاطرخواہ کام کیا ہے، بدقسمتی سے ہمارا سمندر زہر آلود ہو رہا ہے۔
انہوں کہا کہ آج سے 25سال پہلے سمندر زیادہ صاف تھا، سندھ حکومت کے ساتھ سمندری آلودگی کو روکنے کے دو منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فشنگ بوٹس پر ویسل مانیٹرنگ سسٹم کا منصوبہ تکمیل کے قریب ہے، ضرورت ہے کہ ماہی گیر کی معلومات اور استعداد بڑھائی جائے، سی گارڈز مشقوں کے دوران ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کی مشق کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ سی گارڈز کے ذریعے میری ٹائم سیکٹر کے مختلف اداروں میں رابطے استوار ہوئے، سی گارڈز کے کامیاب انعقاد کیلئے پر امید ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سمندری آلودگی کے خاتمے کیلئے پاکستان نیوی ہر فورم پر فشنگ کے شعبے کو وسعت دینے کی سفارش کرتی ہے۔


