ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی جانب سے علاقائی جنگ کے خدشے کے اظہار کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کیساتھ معاہدہ طے پانے کے حوالے سے اب بھی پرامید ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ ایران کیساتھ مذاکرات کے ذریعے معاہدہ طے پانے کی امید رکھتے ہیں، خامنہ ای کی جانب سے علاقائی جنگ کی بات کرنا غیر متوقع نہیں تاہم اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو یہ دیکھا جائیگا کہ انکے خدشات درست ثابت ہوتے ہیں یا نہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا انکی خواہش ہے کہ دونوں ممالک کسی معاہدے تک پہنچ جائیں۔


