ہومانٹرنیشنلپاکستان کیساتھ فوجی کشیدگی، بھارت نے دفاعی بجٹ میں 15فیصد اضافہ کردیا

پاکستان کیساتھ فوجی کشیدگی، بھارت نے دفاعی بجٹ میں 15فیصد اضافہ کردیا

بھارت نے پاکستان کیساتھ مئی میں ہونیوالی فوجی کشیدگی اور بری طرح شکست کے بعد اپنے دفاعی بجٹ میں 15فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے لوک سبھا میں مالی سال 2026-27 کا مرکزی بجٹ پیش کیا ہے جس میں دفاع کیلئے 85ارب 40کروڑ ڈالر مختص کئے ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

ذرائع کے مطابق دفاعی اخراجات میں اضافے کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کا حصول، ہتھیاروں اور عسکری ساز و سامان کی خریداری اور دفاعی نظام کو مزید موثر بنانا ہے۔

بھارتی وزارت دفاع کے مطابق بجٹ کے ذریعے خریداری کے عمل کو آسان بنایا جائیگا اور وسائل کے بہتر استعمال پر بھی توجہ دی جائیگی۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق ہتھیاروں اور دفاعی آلات کی خریداری کیلئے مختص رقم میں 21.84 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ دفاعی سروسز کے روزمرہ اخراجات، ایندھن، مرمت اور تنخواہوں کی مد میں بھی اضافی فنڈز رکھے گئے ہیں، یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب گزشتہ سال مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی تنازع سامنے آیا تھا، کشیدگی اسوقت بڑھی جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد پاکستان میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا جسے اس نے آپریشن سندور کا نام دیا۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دفاعی بجٹ میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بھارت کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید بہتری آئیگی تاہم دفاعی ماہرین اور بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث 15فیصد اضافہ عملی طور پر محدود اثر رکھتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں