جمعرات, جنوری 8, 2026
ہومپاکستانحکومت کی یو اے ای سے 3 ارب ڈالر قرض رول اوور...

حکومت کی یو اے ای سے 3 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی درخواست، خط ارسال

وفاقی حکومت نے یو اے ای سے 3 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی درخواست کردی۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خط کے ذریعے یو اے ای قیادت سے میچورٹی سے قبل 3 ارب ڈالر کے قرض کو رول اوور کرنے کی درخواست کی ہے، 2 ارب ڈالر کی میچورٹی رواں ماہ جبکہ 1 ارب ڈالر کی میچورٹی جولائی میں ہے۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای سے حاصل کردہ 3 ارب ڈالر 2021ء میں سٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کرائے گئے تھے، 1 ارب ڈالر کا قرض جنوری کے دوسرے ہفتے جبکہ ایک ارب ڈالر کی ایک اور قسط جنوری کے تیسرے ہفتے میں میچور ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کے دورانئے تک یو اے ای سے رول اوور کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں سال یو اے ای، سعودی عرب اور چین سے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر کے قرض رول اوور کرائے جائینگے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!