ہومتازہ ترینہانگ کانگ کی کیئر ٹیمیں کمیونٹی کی خدمت میں فکری تشویش کو...

ہانگ کانگ کی کیئر ٹیمیں کمیونٹی کی خدمت میں فکری تشویش کو عملی اقدام میں بدل رہی ہیں

ہانگ کانگ کے تیز رفتار شہری ماحول میں ایک وقف شدہ ٹیم گلیوں اور رہائشی عمارتوں میں گھوم کر کمیونٹی کی براہِ راست دیکھ بھال کر رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ سروسز اور کمیونٹی کیئر ٹیمیں ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں کمیونٹی کی خدمت میں ہراول دستے کے طور پر موجود ہیں۔ یہ ٹیمیں پالیسی کو تعاون اور فکری تشویش کو عملی اقدام میں بدلتی ہیں۔ یہ حکومتی معلومات فراہم کرتی ہیں اور رہائشیوں کی ضروریات غور سے سنتی ہیں۔

ثانوی سکول ٹیچر نیکولس مک اپنے کام سے واپس آ کر کیئر ٹیم کے دو دیگر ارکان کے ہمراہ دورے پر گئے اور ایک بزرگ جوڑے سے ملاقات کی۔ شوہر ڈیمینشیا کا شکار ہے اور آزادی کے ساتھ اپنی روزمرہ زندگی اپنے سہارے گزارنے کے قابل نہیں جبکہ بیوی کو اس کی مستقل دیکھ بھال کے تقاضوں کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پچھلے دورے میں کیئر ٹیم نے اس معمر جوڑے کے گھر کی بالکونی میں چوہوں سے بچاؤ کے اقدامات کئے تھے۔

حالیہ دورے کے دوران بزرگ شخص نے ایک اسکیچ بک دکھائی جس میں اس کے ماضی کے سادہ خاکے موجود تھے۔ یہ خاکے کمیونٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے ترتیب دی گئی یاد دہانی تھراپی کا حصہ ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (کینٹونی): نیکولس کے سی مک، ثانوی سکول ٹیچر، وان چائی ڈسٹرکٹ کونسلر، رکن ڈسٹرکٹ سروسز اور کمیونٹی کیئر ٹیم

"چونکہ موسم سرد ہوتا جا رہا ہے، اس لئے ہم آپ کے لئے کچھ سہولت پیک لائے ہیں۔”

ہانگ کانگ میں کیئر ٹیم ضرورت مندوں کی درست شناخت پر توجہ دیتی اور انہیں مناسب مدد فراہم کرتی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (کینٹونی): نیکولس کے سی مک، ثانوی سکول ٹیچر، وان چائی ڈسٹرکٹ کونسلر، رکن ڈسٹرکٹ سروسز اور کمیونٹی کیئر ٹیم

"چونکہ وان چائی ایک ایسا علاقہ ہے جہاں بزرگ افراد کی تعداد زیادہ ہے۔ ہم یہاں گھروں کے اپنے باقاعدہ ہوم دوروں کے دوران یہ دیکھتے ہیں کہ کس گھر میں ایک بزرگ ہے اور کون سے گھر میں دو بزرگ ہیں۔ ہم احتیاط سے نوٹ تیار کرتے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہم اضافی توجہ اور مدد فراہم کر سکیں۔”

بزرگ شہریوں کے علاوہ خاص طور پر نسلی اقلیتی برادریاں بھی کیئر ٹیم کی خدمات کے دائرہ کار میں شامل ہیں۔

ہانگ کانگ کی سال 2021 کی مردم شماری کے مطابق چین میں رہنے والی غیر ملکی نسلی اقلیتی برادریاں مجموعی آبادی کا 8.4 فیصد ہیں۔

وان چائی سے پانی کے بالکل پار ہانگ کانگ کے کوولون ڈسٹرکٹ میں ایک متنوع کمیونٹی آباد ہےجس میں جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا سے تعلق رکھنے والے کئی نسلی اقلیتی خاندان شامل ہیں۔

کوولون ڈسٹرکٹ کے کونسلر رضوان اللہ نسلی اقلیت کے رکن ہیں۔ وہ ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے اور یہیں پرورش پائی۔ وہ ان ابتدائی افراد میں سے ایک ہیں جو سال 2024 میں قائم ہونے والی شہر کی پہلی نسلی اقلیتی کیئر ٹیم کا حصہ بنے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (کینٹونی): رضوان اللہ، وائس پرنسپل، ثانوی سکول ہانگ کانگ، رکن کوولون سٹی ڈسٹرکٹ کونسل و کمیونٹی کیئر ٹیم

"بیشتر نسلی اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو جو روزمرہ مشکلات درپیش ہیں ان میں بنیادی طور پر رہائش، تعلیم، اسکول میں ترقی اور روزگار جیسے مسائل شامل ہیں۔

دوسروں کی مدد کرنا مجھے واقعی خوشی دیتا ہے۔ میں اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے نسلی اقلیتی برادریوں اور ہانگ کانگ کی وسیع کمیونٹی کی خدمت جاری رکھوں گا۔”

ڈسٹرکٹ سروسز اور کمیونٹی کیئر ٹیموں کو پہلی بار ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقےکے چیف ایگزیکٹو جان لی نےسال 2022 کے پالیسی خطاب میں متعارف کروایا تھا۔ ان ٹیموں کا مقصد کمیونٹی وسائل کو متحرک کرنا، رہائشیوں کی مدد کرنا، ضل نیٹ ورکس کو مضبوط بنانا اور حکومتی کام میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

سال 2023 کی تیسری سہ ماہی سے اکتوبر 2025 تک 452 ٹیموں نے تقریباً 6 لاکھ 10 ہزار گھریلو دورے کئے۔ ان ٹیموں نے تقریباً ایک لاکھ امدادی کارروائیاں کیں اور تقریباً 50 ہزار کمیونٹی سرگرمیاں منعقد کیں۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (کینٹونی): راجر کوان، رکن کوولون سٹی ڈسٹرکٹ کونسل و کمیونٹی کیئر ٹیم

"پرانے اضلاع میں ہم شہریوں کے فوری مسائل کے حل کے لئے متعدد خدمات فراہم کرتے ہیں اور جہاں ممکن ہو عملی حل پیش کرتے ہیں۔ اگر ہم خود مسئلہ حل نہ کر سکیں تو متعلقہ حکومتی محکموں سے رابطہ کرتے ہیں تاکہ وہ مناسب مدد فراہم کر سکیں۔”

ہانگ کانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

ہانگ کانگ کی کیئر ٹیمیں کمیونٹی کی خدمت میں مصروف ہیں

یہ ٹیمیں پالیسی کو عملی تعاون میں بدل رہی ہیں

بزرگ شہریوں کو گھروں میں براہِ راست مدد فراہم کی جاتی ہے

کیئر ٹیم ضرورت مند افراد کی درست شناخت پر توجہ دیتی ہے

ہر گھر کا جائزہ لے کر اضافی توجہ اور مدد فراہم کی جاتی ہے

نسلی اقلیتیی برادریاں بھی ٹیم کی خدمات کا اہم مرکز ہیں

کوولون ڈسٹرکٹ میں متنوع نسلی اقلیتی برادری آباد ہے

رضوان اللہ نسلی اقلیتوں کی کیئر ٹیم کے رکن ہیں

ٹیمیں کمیونٹی وسائل کو متحرک کر کے رہائشیوں کی مدد کرتی ہیں

452 ٹیموں نے تقریباً 6 لاکھ 10 ہزار گھریلو دورے اور 50 ہزار سرگرمیاں کیں

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں