بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے گوئی پارملین کو سوئس کنفیڈریشن کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ 2017 میں سوئٹزر لینڈ کے سرکاری دورے میں دونوں ممالک نے چین-سوئٹزر لینڈ آزاد تجارتی معاہدے کی بہتری کے متعلق مشترکہ جائزے کے آغاز کا اعلان کیا تھا اور صدر پارملین کی سرپرستی میں اس بہتری کے لئے مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ موجودہ حالات میں یکطرفہ رویے اور تحفظ پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے اور آزاد تجارت کی حمایت کے لئے دونوں ممالک کی مشترکہ کوششیں دوطرفہ تعلقات کی اعلیٰ سطح کی ترقی کی واضح عکاس ہیں جو عالمی ترقی اور خوشحالی میں مزید اعتماد اور استحکام پیدا کر رہی ہیں۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ سال 2026 چین- سوئٹزر لینڈ اختراعی تزویراتی شراکت داری کی 10 ویں سالگرہ کا سال ہوگا اور ساتھ ہی چین کے15 ویں پانچ سالہ منصوبے کا پہلا سال بھی ہوگا جو دونوں ممالک کے درمیان اختراعی تعاون کے وسیع مواقع فراہم کرے گا۔
چینی صدر نے کہا کہ وہ چین- سوئٹزر لینڈ تعلقات کی ترقی کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور صدر پارملین کے ساتھ مل کر باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مسلسل فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام اس سے مستفید ہو سکیں۔


