ہومپاکستانکراچی، نیو ایئر نائٹ پر مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ، 25 افراد...

کراچی، نیو ایئر نائٹ پر مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ، 25 افراد زخمی،41 افراد گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں سال نو کے آغاز پر ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں چنیسر گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ کورنگی، گولیمار، فائیو اسٹار، نیو سبزی منڈی میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوئے جبکہ دیگر علاقوں میں بھی فائرنگ سے تقریبا 19 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق گلشن معمار، کورنگی، گولیمار، فائیو اسٹار، نیو سبزی منڈی اور زمان ٹائون سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ کے الزام میں 41 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں