وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد، امن و امان کے استحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں، کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔
نئے سال پر جاری بیان میں سرفراز بگٹی نے پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیا سال بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا، تعلیم، صحت اور روزگار کے شعبوں میں اقدامات نئے سال کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیا سال قومی یکجہتی، ذمہ دارانہ سیاست، اجتماعی جدوجہد کے عزم کی تجدید کا پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان کے استحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں، حکومت اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے، نئے سال میں ترقی کا سفر تیز ہوگا۔


